|
|
|
|
|
|
|
|
|
بہترین نرخ اور مزید بہت کچھ
|
|
|
|
انڈس ٹرانسلیشن سروسز کیوں
- اہلِ زبان مترجم – اس بات کی اہمیت کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ آپ کا ترجمہ کسی اہلِ زبان نے کیا ہے۔ ثقافتی رنگ، محاوارات کی بندش، مقامی بولی اور بلاشبہ گرامر اور انداز بیان پر پورا عبور، یہ سب مل کر ایک اہل ِ زبان کو بہترین مترجم بناتے ہیں۔
- خصوصی مہارت – جیسا کہ اوپر کہا جا چکا ہے کسی زبان میں ماہر ہونا بہت اہم ہے ، لیکن یہ بات بھی بے حد اہم ہے کہ موضوع پر عبور حاصل ہو۔ کئی موضوعات کی مخصوص اصطلاحات ، اندازِ بیان و تحریر ہوتی ہے جسے اناڑی آدمی با آسانی نظر اندازکرسکتا ہے ۔ بے شک یہ مشکل کام ہے کہ ایک آرمینیائی زبا ن بولنے والا شخص جو انجینئرنگ کے موضوع پر مہارت رکھتا ہو یاایک بنگالی زبان کا ماہر جو معاشیات پر عبور رکھتا ہو، تلاش کیا جائے۔ یہی وہ موقع ہے جہاں انڈس ٹرانسلیشن کو اپناکردار ادا کرنا ہوتا ہے۔ ہمارے پاس ایشیا بھر میں موجود کارکنوں کے رابطوں کا مطلب یہ ہے کہ شائد ہمارے پاس ایک ایسا لسانی ماہرموجود ہو جس کے پاس آپ کی ضرورت کے مطابق تجربہ ہو اور اگر ایسا نہیں ہے تو یقیناًہم ایک ایسا شخص تلاش کرپائیں گے ۔
- پراجیکٹ منیجمنٹ – انڈس ٹرانسلیشن ترجمے کے پورے عمل، ابتدائی انکوائری سے لے کر مکمل مسودے کی تیاری تک ، کی ذمہ داری اٹھاتی ہے ۔ اس میں ترجمہ، اس کی پروف ریڈنگ اور ایڈیٹنگ کے مراحل شامل ہیں، جو ہمیشہ کسی اہلِ زبان سے کرائی جاتی ہے ۔ترجمے کی صنعت میں کئی برس کے تجربے کے ساتھ ہمیں علم ہے کہ کس طرح ڈیڈ لائن مقرر کی جائے اور اس پر پورا اترا جائے اور کسی پراجیکٹ کو آغاز سے انجام تک پہنچایا جائے ۔
- مستقل یکساں معیار – ہمارا معیار کی نگرانی کرنے والا شعبہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر مسودہ جو ہم اپنے کلائنٹ کو بھجواتے ہیں وہ ہمارے اعلیٰ ترین معیار پر پورا اترتاہو۔اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ ہم پر بھروسہ کرسکتے ہیں اور پورا اعتماد کرسکتے ہیں کہ آپ کو اعلیٰ ترین معیار کا ترجمہ موصول ہو گا۔
- مقامی معلومات – ایک ایسی کمپنی ہونے کے ناطے، جس کا زیادہ تر عملہ ایشیائی پس منظر کا حامل ہے ، انڈس ٹرانسلیشن کے عملے اور مترجمین کے پاس اپنےتراجم کو بہتر بنانے کے لئے مقامی ثقافتی معلومات موجود ہیں ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنے تراجم کو ثقافتی اعتبار سے مناسب اور اندازِ بیان کے اعتبار سے درست بنا سکتے ہیں۔
- کم معروف زبانیں – چاہے آپ کو کردستانی زبان میں ترجمہ درکار ہو یا کمبوڈیائی یا پھر قزاخستانی، آپ درست جگہ پہنچے ہیں۔ انڈس ٹرانسلیشن کیلئے یہ کوئی غیر معروف زبانیں نہیں بلکہ ہمارے خصوصی مہارت کے شعبے ہیں۔ اس وقت ہماری زبانوں کی تعداد 60 کے لگ بھگ ہے جس میں 20 برصغیر ہند کی زبانیں ہیں۔
|
|
|
|
|
انڈس ٹرانسلیشن سروسز © 2009 ، جملہ حقوق محفوظ ہیں
|
 |
 |
سائٹ ڈیزائن اور تیار کرنے والے جے بی سافٹ ٹیک ڈاٹ کام JB Softech.com |
|
|