|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
ترجمہ
ترجمہ ایک زبان میں موجود کسی متن کا مفہوم کسی دوسری مطلوبہ زبان میں بیان کرنے کا نام ہے ۔ اگرچہ یہ بات بڑی آسان دکھائی دیتی ہے لیکن اس سارے عمل میں بہت کچھ شامل ہے ۔ یہ صرف ایک زبان میں بیان کی گئی بات کو دوسری زبان میں لفظی طور پر منتقل کرنے کا نام نہیں ہے ۔
ترجمے کے پیشے میں حال ہی میں تین نئی تبدیلیاں آئی ہیں گلوبلائزیشن ، اور خصوصی مہارت۔ کچھ عرصہ پہلے تک مترجم صرف مقامی مارکیٹوں میں کام کرتے تھے اور اپنے تراجم ذاتی طور پر فراہم کرتے تھے ۔انٹرنیٹ اور ای میل کے آجانے سے یہ پیشہ عالمگیر حیثیت اختیار کرگیا ہے اور جغرافیائی سرحدیں مٹ گئی ہیں ۔
انڈس ٹرانسلیشن سروسز میں ، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ صرف آغاز ہے ۔ ہم ترجمے کو محض ایک مشینی عمل نہیں سمجھتے جس میں لفظ کے بدلے لفظ فراہم کیا جائے ۔ ہم اصل متن کا مفہوم ، اس کا مطلب ، اس کے احساس کا ترجمہ کرتے ہیں صرف الفاظ کا نہیں۔
|
|
|
|
|
انڈس ٹرانسلیشن سروسز © 2009 ، جملہ حقوق محفوظ ہیں
|
 |
 |
سائٹ ڈیزائن اور تیار کرنے والے جے بی سافٹ ٹیک ڈاٹ کام JB Softech.com |
|
|