Home  
عربی  بنگالی  انگریزی  ہندی  پنجابی  ہسپانوی  اردو 

معیارکو یقینی بنانے کا عمل

    غلطیاں ہوسکتی ہیں، لیکن ہم نے غلطیوں کو دور کرنے ، اور یکساں معیار کو قائم رکھنے کے لئے ، معیار کی جانچ پڑتال کا ایک سخت نظام قائم کررکھا ہے ۔ہر کام کو صارف کے پاس بھجوانے سے پہلے کئی بار چیک کیا جاتا ہے ۔ہمارے تمام مترجمین کے کام کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جاتا ہے اور انہیں فیڈ بیک دیا جاتا ہے ۔انڈس ٹرانسلیشن میں ہمارا یقین ہے کہ کسی بھی چیز کو محض اتفاق پر نہیں چھوڑ دیا جانا چاہئے۔ ہمارا اصرار ہے کہ ہر مرحلے پر درستگی ، پیشہ وارانہ مہارت اور خدمت کا صرف اعلیٰ ترین معیار ہی قابلِ قبول ہے ۔

    پراجیکٹ ملنے پر، سب سے پہلے ہمارے پراجیکٹ منیجر اس کا جائزہ لیتے ہیں۔ پھر ہم موضوع کی مطابقت سے مترجمین اور ایڈیٹروں کی ٹیم کا انتخاب کرتے ہیں۔ بہترین معیار کے مطابق ترجمہ کیا جاتا ہے ۔ پھر ایک دوسرے ماہر ِ زبان سے اس پر نظر ثانی کرائی جاتی ہے ۔ اس ایڈیٹنگ کے بعد ترجمہ پہلے مترجم کے پاس حتمی جائزے کے لئے بھیج دیا جاتا ہے ۔ ہم صارف کے اپنے جائزے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

    ایسے کام جن میں ہمیں ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کرنے کے لئے کہا جاتا ہے، ان میں ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ متن پوری طرح سے دکھائی دے رہا ہے، ڈی ٹی پی کے بعد کا جائزہ بھی کرتے ہیں۔

انڈس ٹرانسلیشن سروسز © 2009 ، جملہ حقوق محفوظ ہیں
سائٹ ڈیزائن اور تیار کرنے والے جے بی سافٹ ٹیک ڈاٹ کام JB Softech.com