|
|
|
|
|
|
|
|
|
|
زبانی ترجمانی
زبانیترجمانی بنیادی طور پر زبانی ترجمے کا نام ہے لیکن اس کے لئے تیزی سے سوچنے اور خیالات کو فوراً ایک زبان سے دوسری زبان میں منتقل کرنا ہوتا ہے ۔ زبانوں کی ترجمانی وہ علمی سرگرمی ہے جو دو یا دو سے زیادہ مختلف زبانیں استعمال کرنے والوں کو زبانی اور اشاروں کی زبان سے بیک وقت یا ساتھ ساتھ ابلاغ میں مدد دیتی ہے ۔ پیشہ ورانہ عمل میں زبانی ترجمانی سے مراد ایک زبان سے اس کے مساوی یا اس کے تقریباً مساوی دوسری زبان میں ابلاغ ہے ۔ زبانی ترجمانی سے مراد اس کام کا اصل نتیجہ ہے یعنی اس کا پیغام جو تقریر ، اشاروں کی زبان ، تحریر ، غیر تحریری اشاروں یا زبان کی دوسری شکلوں میں دیا گیا ۔یہ اہم فرق اس لئے مد نظر رکھا جاتا ہے کہ ابہام سے بچا جا سکے ۔
عملاً ، ۔ زبانی ترجمان وہ فرد ہے جو ایک سوچ اور اظہار کو فوراً ایک دوسری زبان میں ایسی ہی سوچ اور خیال میں تبدیل کرے۔ ترجمان کا کام یہ ہے کہ ہر اظہار کے ہر عنصر (لہجے اور ادائیگی) اور پیغام کے ہر اس ارادے اور احساس کوپہنچائے جو اصل بولنے والادوسری زبان بولنے والے سامعین تک پہنچانا چاہتا ہے ۔
ایک اچھازبانی ترجمان انمول ہو تا ہے اور اس سے ذرا کم کوئی فرد خطرناک ہو سکتا ہے ۔جیسا کہ ہماری ہر سروس کےساتھ ہے ہمارے ترجمان بھی اپنے شعبے میں بہترین ہیں، انہیں اپنی خاص زبان پر مکمل عبور حاصل ہے اور وہ اعلیٰ ترین معیار پر پورے اترتے ہیں۔
|
|
|
|
|
انڈس ٹرانسلیشن سروسز © 2009 ، جملہ حقوق محفوظ ہیں
|
 |
 |
سائٹ ڈیزائن اور تیار کرنے والے جے بی سافٹ ٹیک ڈاٹ کام JB Softech.com |
|
|