ترجمہ کوئی مشینی کا م نہیں ہے ۔ ترجمہ ایک سائنس بھی ہے اور فن بھی ۔ اس میں تحریر کی فنی خوبیاں بھی شامل ہوتی ہیں اورزیرِ نظر موضوع کے لئے ضروری تکنیکی معلومات بھی ۔ یہی وہ توازن ہے جو اچھے ترجمے اور بہترین ترجمے میں فرق کو واضح کرتا ہے ۔
انڈس ٹرانسلیشن سروسز نے یہ توازن پالیا ہے ، بڑی حد تک اس لئے کہ اس کی بنیاد ہی زبانوں سے محبت پر رکھی گئی تھی ۔اس کے بانی ، ایک شاعر ، ایک ادیب اور لسانیات کے استاد ، زبانوں کے بارے میں اپنے احساسات کو ترجمے کی صنعت میں ڈھالنا چاہتے تھے ۔ انڈس ٹرانسلیشن کی ٹیم نے آغاز اس زبان سے کیا جس سے وہ اچھی طرح واقف تھے، جسے بولتے چالتے وہ بڑے ہوئے تھے، اور اس کے بعد سے انہوں نے اپنے دائرہ کار اور نیٹ ورک کو کثیر تعداد زبانوں تک وسعت دے دی ہے ۔ تاہم اس دوران وہ اپنی اصل سے جڑے رہے ، ان کی توجہ کا مرکز برصغیر پاک وہند کی زبانیں رہی ہیں، اور اس کے بعدانہوں نے اپنے کام کو دوسری زبانوں تک وسعت دی ۔
اعلیٰ ترین معیار کے ترجمے کی کنجی بھی یہی ہے کہ اس شعبے میں کام کیا جائے جس پر آپ کو مہارت حاصل ہو۔ بعض ترجمہ کرنے والے ادارے سب کےلئے سب کچھ مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن کچھ دوسرے ادارے مثلاًانڈس ٹرانسلیشن جانتے ہیں کہ درست اور ماہرانہ ترجمے کے لئے کیا کچھ درکار ہے۔ اس کے لئے مطلوبہ زبان میں خصوصی مہارت، ترجمہ کیے جانے والے مواد پر مکمل عبور، ترجمے کے عمل سے پوری واقفیت، اور اپنے صارفین کی ضرورتوں کے بارے میں مکمل سمجھ ہونی چاہئے ۔
اس میں ایک بات جو آپ کے فائدے کی ہے وہ یہ کہ انڈس ٹرانسلیشن اپنے تمام تراجم کے لئے صرف اہل زبان لوگوں پر انحصار کرتی ہے ۔ ہم مطلوبہ زبان کے ماہر سے براہ راست رابطہ کرتے ہیں اور اس طرح دوسرے اداروں کے ذریعے کام دینے کی اضافی لاگت بچ جاتی ہے ۔ اس مڈل مین سے بچنے کی وجہ سے ہم اپنی لاگت کم رکھ سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ہمارے تمام تراجم ہمارے مقرر کردہ اعلیٰ معیار پر پورے اتریں۔
انڈس ٹرانسلیشن سروسز کسی بھی زبان میں کام کر سکتی ہے لیکن اس کی خصوصی مہارت ان زبانوں پر ہے جو برصغیر پاک و ہند، مشرقِ وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا میں بولی جاتی ہیں ۔ ہم صرف ان بہترین مترجمین سے کام لیتے ہیں جنہیں زبان اور موضوع دونوں پر عبور حاصل ہو۔ یہ اور اس کے ساتھ ساتھ ہماری ترجمے کی صنعت سے سالہاسال کی وابستگی ، اعلیٰ کسٹمر سروس ، اور اپنے کام سے محبت ہی وہ چیزیں ہیں جو انڈس ٹرانسلیشن کو سائنس اور آرٹ کے اس باریک توازن تک رسائی دیتی ہیں۔
|