Home  
عربی  بنگالی  انگریزی  ہندی  پنجابی  ہسپانوی  اردو 

ڈیسک ٹاپ پبلشنگ

    وسیع تر معنوں میں ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کئی طرح کی سرگرمیوں کا احاطہ کرتی ہے جس میں ڈیزائن اور کمپیوٹر کے ذریعے اشاعت شامل ہیں۔ ڈیسک ٹاپ پبلشرز کمپیوٹر کے سافٹ ویئرز استعمال کرکے متن، اعدادو شمار، تصاویر، چارٹ اور دوسرے نقشے یکجا کر تے ہیں اور انہیں صفحات یا مسودات کی شکل دیتے ہیں تاکہ انہیں شائع کیا جائے ۔ پھر وہ اسے ہائی ریزولیوشن پرنٹر استعمال کرکے پرنٹ کر سکتے ہیں، یا وہ یہ مواد پرنٹ کرکے یا الیکٹرانک ذرائع سے کسی کمرشل پرنٹر کو بھیج سکتے ہیں۔ ڈیسک ٹاپ پبلشرز کی تیار کردہ چیزوں میں کتابیں ، بروشر ، کیلنڈر، رسالے ، نیوز لیٹر، اور اخبارات، پیکیجنگ اورفارم وغیرہ شامل ہیں۔

    انڈس ٹرانسلیشن کئی طرح کی ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کی خدمات فراہم کرتا ہے جو محض روایتی کتابوں اور مطبوعات تک محدود نہیں ہیں ۔ہم فروخت کے مقام پر ڈسپلے، اشتہارات ، ٹریڈ شو کی نمائشوں، پرچون پیکج کی ڈیزائننگ اور باہر لگائے گئے سائن کا کام بھی کرتے ہیں۔ یہ جاننے کے لئے کہ ہم کس طرح آپ کی ڈیسک ٹاپ پبلشنگ کی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں ہم سے رابطہ کیجئے ۔ہمارے پاس ڈیسک ٹاپ پبلشرز کی ایک ماہر ٹیم موجود ہے اور ہم ہر قسم کا ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سافٹ ویئر استعمال کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہمارے نرخ انتہائی مناسب ہیں۔

انڈس ٹرانسلیشن سروسز © 2009 ، جملہ حقوق محفوظ ہیں
سائٹ ڈیزائن اور تیار کرنے والے جے بی سافٹ ٹیک ڈاٹ کام JB Softech.com