|
ملازمت کے مواقع
ہم ہمیشہ اپنی ٹیم میں ماہر اور تجربہ کار زبان دانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کسی بھی نئے فری لانس کارکن کی کارکردگی جانچنے کے لئے ہمارا ایک اپنا طریقہ کار ہے ۔ یہ طریقہ کار اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ہے کہ ہم اپنے کلائنٹس کو بہترین خدمات بہم پہنچائیں۔
اگر آپ ہماری ٹیم کے رکن بننا چاہتے ہیں تو آپ کے لئے لازمی ہے کہ آپ متعلقہ زبان کے اہل زبان ہوں اور آپ کو انگریزی زبان پر بھی پورا عبور ہونا چاہئے ۔اس کے علاوہ درخواست دینے والے کو ترجمے کے شعبے میں کم از کم پانچ سال کا تجربہ ہونا چاہئے۔
اگرآپ ہماری ٹیم میں ترجمان یا زبان کے ممتحن کے طور پر شامل ہونا چاہتے ہیں تو آپ کے پاس متعلقہ شعبے میں کم از کم تین سال کا تجربہ ہونا چاہئے۔ ہم ہر ترجمان اور زبان کے ممتحن کی زبان کی صلاحیت کی جانچ کرتے ہیں۔
ہم سے رابطہ کرنے کے لئے درجِ ذیل فارم استعمال کیجئے :
|