Home  
عربی  بنگالی  انگریزی  ہندی  پنجابی  ہسپانوی  اردو 
زبانوں کے ماہرین اور سپیشلسٹ

انڈس ٹرانسلیشنز کا تعارف
  • انڈس ٹرانسلیشن سروسز 2003 سے اعلیٰ ترین معیار کی ترجمے کی خدمات فراہم کررہی ہے ۔ ہمارے کارکنوں کے پاس بہت سی زبانوں میں اور بہت سے شعبوں میں کئی برس کام کرنے کا تجربہ ہے ۔
  • ہمیں اپنی توانائی اور اپنی ہمہ جہتی پر ناز ہے ۔ ہمارے پر عزم کارکنوں میں پختگی اور تجربے کا امتزاج پایا جاتا ہے جوہمیں اس صنعت میں اپنے برسہا برس کے عملی تجربے کو جدید ترین ٹکنالوجی اور ترقی سے ہم آہنگ کرنے کے قابل بناتاہے۔
  • ہندوستانی زبانوں کی بنیادی مہارت سے ابتدا کرکے اب ہم نے اپنی مہارت کو بہت سی ایشیائی اور مشرق وسطیٰ کی زبانوں تک وسیع کرلیا ہے ۔ ہمیں اپنی خصوصی مہارت کی زبانوں ، عربی، بنگالی ،دری، فارسی، گجراتی ، ہندی پشتو اور اردومیں لاکھوں الفاظ کاترجمہ کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔
  • انڈس ٹرانسلیشن سروسز اے ٹی اے سے سند یافتہ ہے ، جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم امریکہ میں تراجم کے حوالے سے سب سے اہم ادارے امریکن ٹرانسلیشن ایسو سی ایشن کے سخت معیارات پر پورا اترتے ہیں۔
  • انڈس ٹرانسلیشن سروسز اقلیت کی ملکیت کے طور پر سند یافتہ ادارہ ہے جو ریاستہائے متحدہ امریکہ میں قائم ہے اوراسے اقلیتی گروہ کے ارکان چلا رہےہیں۔
  • یہ کمپنی خواتین کی ملکیت بھی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسے خواتین چلاتی ہیں اور اس کو ثابت کرنے کے لئے ہم نے بعض وفاقی شرائط کو بھی پورا کیاہے۔
انڈس ٹرانسلیشن سروسز © 2009 ، جملہ حقوق محفوظ ہیں
سائٹ ڈیزائن اور تیار کرنے والے جے بی سافٹ ٹیک ڈاٹ کام JB Softech.com